جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

غریبوں کی امداد کے نام پر این جی اوز کی غیر قانونی سرگرمیاں، میگا اسکینڈل کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں این جی اوز کی آڑ میں میگا اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ سماجی بہبود کے پاس رجسٹرڈ اسی فیصد این جی اوز کا ریکارڈ ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غریبوں کی امداد کے نام پر کام کرنے والی مختلف ناموں سے کام کرنے والی ہزاروں این جی اوز خلاف ضابطہ کام کررہی ہیں ان میں سے اکثر این جی اوز کو خلاف قانون رجسٹرڈ کیا گیا۔

محکمہ سماجی بہبود کے پاس رجسٹرڈ اسی فیصد این جی اوز کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے، اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے ایسی این جی اوز کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے، ان این جی اوز کو تجدید کیلئے پندرہ دن کی حتمی مہلت دی گئی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گذشتہ ادوار میں خلاف ضابطہ ہزاروں این جی اوز رجسٹرڈ کی گئیں، بارہ ہزار این جی اوز میں سے نصف صرف کاغذات تک محدود ہیں، اس کے علاوہ سیکڑوں این جی اوز مشکوک، خلاف ضابطہ اورغیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا اہم اقدام، 18 غیر ملکی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی پاکستانی وزارت داخلہ نے این جی اوز سے متعلق اہم اور سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ملکی قوانین اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والی18عالمی این جی اوز کو60روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

جن عالمی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے ان میں9کا تعلق امریکا، تین کا برطانیہ، دو کا ہالینڈ جبکہ دیگر این جی اوز کا تعلق آئرلینڈ، ڈنمارک، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں