تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

مشتبہ دستاویزات کلیئر کرنے والے امیگریشن اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ

کراچی : مشتبہ پاکستانی سفری دستاویزات کے الزام میں سعودیہ سے بے دخل کیے جانے والے 31 افراد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

مشتبہ سفری دستاویزات پر اجازت دینے والے مزید امیگریشن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بے دخل افراد کے کوائف سعودیہ میں پاکستانی سفارت خانے نے کارروائی کے لئے ارسال کئے تھے کارروائی بین الاقوامی آمد اور روانگی کاؤنٹرز پر تعینات متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کی جائے گی۔

ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات میں ایک ایف آئی آر پہلے درج ہے جبکہ دیگر کے خلاف تحقیقات جاری تھیں، بے دخل کئے گئے 16 افراد کراچی ایئر پورٹ سے امیگریشن کی مختلف شفٹوں میں کلئیر کئے گئے تھے۔

سعودیہ سے بے دخل 16 افراد میں سے 9 کو بغیر قانونی کارروائی کے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ گھر جانے کی اجازت کے حامل افراد کو مشتبہ سفری دستاویزات پر پاسپورٹ سرکل روانہ کرنا ضروری تھا۔

بے دخل 16 افراد میں سے بیشتر کے پاس موجود پاکستانی پاسپورٹ متعلقہ دفاتر سے جاری ہی نہیں ہوئے تھے اور ان کے قومی شناختی کارڈ بھی مبینہ طور پر مشتبہ تھے۔

مذکورہ بے دخل افراد مختلف غیرملکی ایئرلائنز سے مارچ اور اپریل میں سعودی عرب پہنچے تھے، وہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، کابل، دبئی اور مسقط سے سعودیہ کے مختلف شہروں میں پہنچے تھے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں