تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیوکلیئر ایمرجنسی، جعلی پیغام ملنے پر شہری خوفزدہ

اوٹاوا: کینیڈا کے شہریوں کو اتوار کے روز نیوکلیئر پاور پلانٹ ایمرجنسی کے حوالے سے موبائل پر پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینڈا کے شہر ٹورنٹو کے بیشتر رہائشی جب اتوار کی صبح سو کر اٹھے تو اُن کے موبائل پر نیوکلیئر پاور پلانٹ ایمرجنسی کے حوالے سے پیغامات موجود تھے۔

شہریوں کو ان پیغامات میں بتایا گیا تھا کہ وہ نیوکلیئر اسٹیشن سے تقریبا 10 کلومیٹر دور چلے جائیں کیونکہ ایک پاور اسٹیشن پر ایک حادثہ پیش آیا ہے۔

اُس پیغام میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد تابکاری شعاعوں کا اخراج ہورہا ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، مقامی چینل پر دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی اس پیغام کو پھیلایا گیا، شہریوں نے جب متعلقہ سرکاری محکمے سے ٹیلی فون پر صورت حال جانا چاہی تو انہوں نے حالات نارمل بتائے۔

مقامی حکومت نے ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا کہ انہیں موصول ہونے والا پیغام جعلی ہے، تمام صورتحال قابو میں ہے اور ایسا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -