اشتہار

متحدہ پاکستان میں فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی سمیت معروف شخصیات کی شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کی سیاست میں نئی ہلچل سامنے آئی، معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

نئے لوگوں کی شمولیت کے لیے متحدہ کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ بیوروکریٹ جاوید حنیف، تاجر خرم رسول، تحریک انصاف کے سابق رہنماء سمن لیئق عباسی سمیت دیگر افراد ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

متحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے تبدیلی کے فیصلوں کو عوام نے بہت سراہا، کارکنان گھر گھر جاکر پیغام پہنچا رہے ہیں اس لیے ہرصوبے کے لوگ ہمیں بلا رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اراکین اسمبلی کو نشستوں سے ہٹانے کے لیے جلد الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی و سندھ اسمبلی کو درخواست دائر کریں گے، پی ایس پی کی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شامل ہونے والے منتخب نمائندوں سے استعفیٰ دلوائے تاکہ ضمنی انتخابات ہوں، جس کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری خدمات اور ملک سے محبت کو دیکھتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا، نئے شامل ہونے لوگوں کو پارٹی نظم و ضبط کے مطابق عہدے دیے جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں