اشتہار

فاطمہ بھٹو کی شادی پر معروف بھارتی اداکارہ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں کو معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مبارک باد دی ہے۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاطمہ بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مجھے آپ کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی، آپ دونوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رہے۔

- Advertisement -

سوارا بھاسکر کی مبارک باد پر جواباً فاطمہ بھٹو نے بھی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو گزشتہ ہفتے کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراھم بیرا (جبران) کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی شادی اگرچہ سادگی سے ہوئی مگر کئی روایتی رسومات ادا کی گئیں اور ان کے بھائی نے ذوالفقار جونیئر نے انہیں دادی (نصرت بھٹو) کا امام ضامن باندھا جب کہ نکاح کی تقریب دادا (ذوالفقار علی بھٹو) کی لائبریری میں منعقد ہوئی جو کہ ان کی پسندیدہ ترین جگہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں