تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مشہور ٹک ٹاکر علی خان نے مستقبل کے خواب بتادئیے

پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی نے مستقبل میں فلموں و ڈراموں میں کام کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے فنکاروں کو ابھارنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، انہیں فنکاروں میں ایک آرٹسٹ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی علی خان حیدرآبادی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ موجود ملک کے نامور ٹک ٹاک اسٹار میں علی خان بھی شریک تھے، جنہوں نے محض اپنے چلنے کے انداز سے ہی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

علی خان حیدرآبادی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پڑھائی کا بلکل بھی شوق نہیں تھا، اسی وجہ سے بارہا امتحانات میں فیل ہوا اور والدین سے مار بھی کھائی۔

انہوں نے بتایا کہ والدین اسکول چھوڑ کر آتے تھے اور میں دوسری طرف سے بھاگ کر گھر واپس آجاتا تھا یا کہیں گھومنے چلا جاتا تھا لیکن پڑھائی کا پچھتاوا اب ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جوتے کی دکان پر ملازمت کرتا تھا لیکن وہاں گاہکوں سے زیادہ مداح آتے تھے اسی لیے ملازمت چھوڑ دیا اور بس ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی وقت دینے لگا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ ان کے پچاس لاکھ فلوورز ہوچکے ہیں اور مستقبل میں فلموں اور ڈراموں میں اپنی قسمت آزمانا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے ہیرو بننے کا بہت شوق ہے۔

Comments

- Advertisement -