تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فرح خان نے لیگی رہنما کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

لاہور: فرح خان نے ن لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے الزامات پر انہیں لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے عطا اللہ تارڑ کے الزامات پر انہیں قانونی نوٹس بھجوایا، نوٹس الزامات لگانے اور تضحیک آمیز انداز سے نام بگاڑنے پر بھیجا گیا۔

عطا تارڑ سے 7 روز میں تحریری معافی اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں معافی نہ مانگنے کی صورت میں پانچ ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ترجمان نیب لاہورکے مطابق فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ، نیب کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اسکے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا آغاز کر سکتا ہے ۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے، آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا انکے اہلخانہ کیخلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، نیب فرح خان کیس کی شفاف تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے گزشتہ دنوں میڈیا کے سامنے فرح خان کے اثاثوں سے متعلق ان پر الزامات عائد کیے تھے اور بتایاتھا کہ ان کے اثاثے چار سالوں میں بڑھ گئے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں