شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔
اداکارہ فرحان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی فٹنس سمیت شوبز کیریئر پر بھی اظہار خیال کیا۔
میزبان نے کہا کہ میں بچپن میں تھا تب بھی آپ ایسے ہی تھے اور آج میرے بچوں کا بچپن ہے اب بھی آپ ویسے ہی ہیں، ایک بار ہمیں اس کا راز بتادیں کہ کیا کرنا ہے؟
فرحان علی آغا نے کہا کہ فٹ رہنے کے لیے دیسی گھی، دیسی دودھ استعمال کریں اور کم کھانے کا کوئی مسئلہ نہیں زیادہ کھائیں لیکن صحیح چیز کھائیں، میں جم کرتا ہوں، رننگ کرتا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے جم اور رننگ کررہا ہوں، میں مسٹر کراچی 1990 میں جیت بھی چکا ہوں اور جب گیا تھا تو نہاری کھا کر گیا تو اس عمر میں تو کچھ بھی کھالیں فرق نہیں پڑتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک گھنٹے ایکسرسائز کرتا ہوں اور ساری بات ڈسپلن کی ہے۔
فرحان علی آغا نے کہا کہ آج کل لوگوں کو دیکھتا ہوں تو وہ نفسیاتی طور پر فوکس نہیں ہوتے، باڈی کہیں اور ہوتی ہے اور سر کہیں اور آج کل لگتا ہے کہ باڈی وائی فائی پر ہے کہ یہ بند ہو تو کنکشن ٹوٹ جاتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ پہلے سوشل میڈیا پر ڈگری کی بات کرتے تھے پھر آیا کہ ٹیلنٹڈ ہوں گے تو کامیاب ہوجائیں گے لیکن آج کل مستقل مزاجی کا کہا جاتا ہے جو مستقل مزاج ہے وہ کسی بھی کام میں جائے گا کامیاب ہوجائے گا۔