تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

’یہاں دو پاکستان ہیں اور درمیان میں کچھ نہیں‘ فرحان سعید کی انسٹاگرام پوسٹ

پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید پاکستان میں نئے کھلنے والے غیر ملکی ریسٹورنٹ چَین ’ٹم ہارٹنز‘ پر لگنے والی لمبی قطار دیکھ کر رد عمل ظاہر کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز لاہور میں کینیڈا کے کافی ہاؤس اور ریسٹورنٹ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر لوگوں کی اتنی بڑی تعداد آ گئی کہ اس نے ریکارڈ ہی توڑ ڈالا۔

تاہم اداکار فرحان سعید نے یہ دیکھا تو رد عمل ظاہر کیے بنا نہ رہ سکے، انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک طرف یوٹیلٹی اسٹورز کے آگے قطاریں ہوتی ہیں اور دوسری طرف ٹم ہارٹنز کے آگے، اس نے تو مجھے خوف زدہ کر دیا ہے۔

پاکستان کے ٹم ہارٹنز کے کھلنے پر سب سے زیادہ فروخت کا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے پر فرحان سعید نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور گھی کے لیے قطاریں ہیں اور دوسری طرف ٹم ہارٹنز پر، اور اس کے درمیان کچھ نہیں۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ اس نے تو مجھے خوف زدہ کر دیا کیوں کہ درمیان اور کچھ نہیں۔ انھوں نے لکھا کہ یہاں دو پاکستان ہیں، ایک وہ جو یوٹیلٹی اسٹورز کے آگے آٹا اور گھی کے لیے قطار میں ہے، اور دوسرا ٹم ہارٹنز پر۔

Comments

- Advertisement -