منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

فرحان سعید اور عروہ حسین کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے بیٹی کی ایک ماہ کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ننھی بیٹی جہاں آرا سعید کی ایک ماہ کی سالگرہ امریکا میں مناتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عروہ حسین نے کیک کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ’ہیپی ون منتھ برتھ ڈے آرا‘ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آرا کی ایک ماہ کی سالگرہ کی تقریبات ہمارے امریکا کے ٹرپ کا بہترین اختتام ہے، الحمدللہ، ہیلو پاکستان۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

عروہ حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 جنوری 2024 کو عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’جہاں آرا سعید‘ رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

اکتوبر 2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔

عروہ اور فرحان کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔

یاد رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں