تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

فیس بک پر مقبول ترین گیم رواں سال بند کردیا جائے گا

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں مشہور گیم ‘فارم ویلے’ کو رواں سال دسمبر میں فیس بک پر بند کردیا جائے گا، اسے ایک زمانے میں فیس بک کی مقبول ترین گیم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 11 سال سے زائد عرصے سے فیس بک پر کھیلا جانے والا گیم فارم ویلے دسمبر کے بعد صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگا، فیس بک پر اس گیم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک زمانہ میں 8 کروڑ سے زائد افراد اس میں فصلیں اگانے اور جانوروں کی پرورش میں مصروف رہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق فارم ویلے فلیش پر مبنی گیمز کا حصہ ہے اور فیس بک نے دسمبر سے فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فارم ویلے کو بھی بند کردیا جائے گا۔

Farmville logo

سافٹ ویئر کمپنی اڈوب کی جانب سے ‘فلیش پلیئر’ کی اپڈیٹ اور پلیٹ فارم سے متعلق دیگر تعاون روکنے کے اعلان پر فیس بک نے اپنی سائٹ پر دسمبر سے فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب گیم کو بنانے والی کمپنیی ‘زینگا’ نے گیم کھیلنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا کریڈٹ دسمبر سے قبل ختم کردیں، گیم میں ان ایپ خریداری کی سہولت 17 نومبر تک دستیاب رہے گی جس کے بعد گیم کا پیمنٹ سسٹم بند کردیا جائے گا، جبکہ گیم موبائل فون پر دستیاب رہے گا۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اڈوب کی جانب سے تمام ویب براؤزرز پر فلیش پلیئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ روک دیا جائے گا اور فیس بک کی جانب سے فلیش گیمز کی سپورٹ 31 دسمبر 2020 کے بعد ختم کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -