تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’ دنیا میں ہر چیز کی قیمت میں‌ اضافہ ہورہا ہے‘

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مہنگائی کی وجہ کرونا اور ماضی کی غلط پالیسیوں کو  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں  ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ 70سال کی غلط پالیسیوں کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک سال میں 124ارب کی سبسڈی دی، گھی کی قیمت کم کرنےکیلئے ٹیکسز کو ختم کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یہ بھی پڑھیں: اب بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں: حماد اظہر

اسے بھی پڑھیں: بجلی مہنگی کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، خوردنی تیل باہر سے درآمد کرتے ہیں، جس کی قیمت اب بہت زیادہ ہوگئی ہے، دنیا میں ہر چیزکی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی درآمد ختم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان پام لگا رہے ہیں تاکہ ہم اُس کے متبادل کے طور پر تیل کو استعمال کرسکیں۔

بجلی کے فی یونٹ میں اضافے کی وجہ بھی انہوں نے گزشتہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ماضی میں گزشتہ حکومت نے مہنگے معاہدے کیے، جس کی سزا ہم اب بھگت رہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -