اشتہار

’مستعفی چیئرمین نیب پر عمران خان پر مقدمات بنانے کیلیے دباؤ ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مستعفی چیئرمین نیب پر عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے کیلیے دباؤ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے پر کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نیہں کہ عمران خان پر مقدمات بنانے کے لیے مستعفی چیئرمین نیب پر دباؤ ہوگا کیونکہ کوشش کے باوجود حکومت کو عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ عمران خان پر تو ان کا دشمن بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور انہوں نے عوام کی خدمت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے اچھی شہرت والا کوئی بھی چیئرمین نیب بننے کو تیار نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ان کے بچے بیرون ملک کاروبار کر رہے ہیں۔ ملازمین کے اکاؤنٹس کے ذریعے پیسہ منتقل کیا جاتا رہا۔ آفتاب سلطان ان کے قریبی سمجھے جاتے تھے۔ وہ چھوڑ کر جا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ نیب میں کچھ بچا ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے استعفیٰ دے دیا

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے نیب کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے اور قانون میں ترامیم کرکے نیب کو ختم کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں