تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ کردیا

پیرس: فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ایران کو بلیک لسٹ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے ایران کو انسداد عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کے طے شدہ اصولوں کی پاسداری میں ناکامی پر بلیک لسٹ کردیا۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فنانسنگ تنظیموں کا آڈٹ ہوگا، ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر زور دیتا آیا ہے، امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری امور، میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام

ایف اے ٹی ایف کی پابندی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ایران میں پارلیمانی انتخابات کا عمل آج ہی مکمل ہوا ہے جس کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصلہ جون میں اجلاس میں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -