تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاس فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے وارننگ ملے گی، بھارت نے بلیک لسٹ نہ کرنے پر پاکستان کو سخت وارننگ دلوانے کی کوششیں کیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فروری 2020 تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا، ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کو سفارشات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان کیلئے بڑی خبر

ایف اے ٹی ایف حکام نے کہا کہ پاکستان ایکشن پلان کی سفارشات پر جلد عملدرآمد یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان وفد نے عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی تھی، وزیراقتصادی امور حماداظہر کی سربراہی میں ٹیم نے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

Comments

- Advertisement -