تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

محنتی باپ نے اپنے بچوں کی دلی خواہش پوری کردی

نیو یارک:  شفیق باپ نے گھر کے عقبی حصے میں منی رولر کوسٹر بناکر اپنے بچوں کی خواہش پوری کردی ہے، خواہش کی تکمیل پر بچوں کی جانب سے والد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کرونا وبا کے باعث والدین نے انوکھے اور تخلیقی اور تفریحی خیالات آزما کر اپنے بچوں کو گھر میں مصروف رکھا ہوا ہے، ایسے میں کچھ لوگوں نے اپنے گھروں میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دئیے۔

ان میں ایک ایسا باصلاحیت باپ بھی شامل ہیں، جس نے اپنے گھر کے عقبی حصے میں بچوں کے لئے مکمل رولر کوسٹر تیار کی ہے اور اپنے بچوں کے لئے کچھ ناقابل یقین بنانے میں کامیاب ہوا۔

Dad of the year from nextfuckinglevel

آپ یقین کریں یا نہیں ، یہ منی رولر کوسٹر مکمل طور پر فعال ہے، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے سواری کرتے وقت کس طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں، بہت سارے صارفین نے اس شخص کی کوششوں کی تعریف کی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ دادا ہے والد نہیں اسی طرح کچھ صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ویڈیو بہت سال پہلے شیئر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -