منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

باپ نے نوزائیدہ بچے کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسام : بھارت میں بارشوں نے تباہی پھیلادی مواصلاتی نظام تباہ و برباد ہوگیا، ساتھ ہی سڑکیں اور مکانات ٹوٹ کر بہہ گئے لوگوں نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں۔

ایک ایسے وقت میں جب آسام سیلاب کی زد میں ہے اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیوں میں شدید دشواریاں درپیش ہیں لیکن جان بچانے کیلئے لوگ ہر طرح کے جتن کررہے ہیں۔

اس خطرناک صورتحال میں لوگوں نے خود کو اور اپنے پیاروں کو اس عذاب سے کیسے بچایا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دل دھڑکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

- Advertisement -

اس وائرل ویڈیو میں ایک باپ اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ سیلابی پانی میں کمر تک ڈوبی ہوئی سڑک کو پار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

باپ کی اپنی اولاد محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نوزائیدہ بچے کو چھوٹے سے پاٹ میں بہت حفاظت سے رکھا ہوا ہے اور باپ اسے بہت احتیاط سے محفوقظ مقام پر منتقل کررہا ہے۔

Assam Father Carries New Born Baby

 سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے صارف نے باپ سے محبت کے اظہار کیلئے لکھا کہ "ہر دن والد کا ہے”اور کیپشن دیا "Everyday is Father’s Day!”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں