یرغمال اسرائیلی فوجی کے والد کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیٹے کے زندہ ہونے کی نشانی ملی ہے۔
اسرائیلی ٹینک گنر نمرود کوہن کے والد یہودا کوہن جنہیں 7 اکتوبر کو غزہ لے جایا گیا تھا، نے کہا ہے کہ انہیں ان کے بیٹے کی زندگی سے متعلق نشانی ملی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے غزہ کی سرنگوں میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے دو قیدیوں کے ذریعے ایک مختصر پیغام پہنچایا، جنہوں نے غزہ میں اس کے ساتھ مہینوں گزارے اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ وہ اچھی حالت میں ہے۔
کوہن نے شن بیٹ اور موساد کے سربراہوں کو جنگ بندی کے مذاکرات سے الگ کرنے اور چیف مذاکرات کار کے طور پر اپنے دوست رون ڈرمر کو مقرر کرنے پر نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ اب نیتن یاہو، ڈرمر یا انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں کے ہاتھ میں نہیں ہے جیسے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ جو غزہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے کنٹرول میں ہیں۔