ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فاطمہ قتل کیس : عدالت نے بچی کی قبر کشائی کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : سیشن جج کی عدالت نے فاطمہ قتل کیس میں بچی کی قبر کشائی کی اجازت دیتے ہوئے سول جج رانی پور کو لیٹربھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں فاطمہ قتل کیس میں سیشن جج کی عدالت نے بچی کی قبر کشائی کی اجازت دے دی، سیشن جج نے سول جج رانی پور کو لیٹربھیج دیا۔

جس میں کہا کہ سول جج محکمہ صحت کولیٹر جاری کریں گے، جس کے بعد بورڈ بٹھایا جائے گا ، قبرکشائی کے دوران ڈاکٹرز اورمجسٹریٹ اورتفتیشی افسر بھی موجود ہوں گے۔

- Advertisement -

سیشن جج کا کہنا تھا کہ قبر کشائی میں 4 گورکندموجود ہوں گے، قبر کشائی کے بعد لاش کے سیمپل لیے جائیں گے، جو لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔

اس سے قبل رانی پور میں گھریلوملازمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت سے متعلق کیس پر بات کرتے ہوئے اے ایس پی گمبٹ نعمان ظفر نے کہا تھا کہ عدالت کی اجازت کےبعد بچی کی قبرکشائی کی جائے گی۔

نعمان ظفر کا کہنا تھا کہ واقعہ اور قبر کا الگ ضلع ہے، اس لئے سیشن عدالت سے رجوع کیا جائے گا، بچی کی موت جس کمرے میں ہوئی اسے کرائم سین ڈکلیئرکردیا گیا ہے۔

جائے وقوع کا جائزہ لینے کیلئے کرائم سین ٹیم پہنچ گئی ہے ، کمرے سے شواہداکٹھے کرکے کیس کا حصہ بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں