تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فور جی سروس، فواد چوہدری نے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی خوش خبری سنادی

اسکردو: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوش خبری سنائی ہے کہ گلگت بلتستان میں جلد تیز ترین انٹرنیٹ سروس فور جی فراہم کر دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے اسکردو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے اور اُن کا عزم پہاڑوں کی طرح بلند ہے، یہاں الیکشن قریب آتے ہی سیاسی موسم گرم ہوگیا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’صرف آلو مٹر کاشت کر کے معیشت کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا بلکہ ہمیں ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کرنا ہوگا کیونکہ ہم ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پانی پر بھی تحقیق (ریسرچ) کرنا پڑے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان میں مائیننگ (قدرتی وسائل) کے موجودہ ذخائر پر حکومت توجہ دے رہی ہے، جلد ہی جی بی میں تیز ترین انٹرنیٹ فور جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘۔

 ’تھائی لینڈ نے پاکستان میں مائیننگ کے لیے سرمایہ کاری میں‌ دلچسپی رکھتا ہے‘۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ’جب پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا تب ہم ماسک بھی نہیں بنا سکتے تھے مگر آج پاکستان انسداد کرونا کے آلات برآمد (ایکسپورٹ) کرنے والا ایشیاء کا بڑا ملک بن گیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بیلجئیم ،فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک پاکستان سے ماسک اور سینٹائزر  برآمد کرر ہےہیں ، ہم ماہانہ 1100وینٹی لیٹر تیار کررہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -