تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گورنر پنجاب حد سے تجاوز نہ کریں ورنہ آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے، فواد چوہدری

لاہور: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے گورنر پنجاب کو خبردار کیا ہے کہ بلیغ الرحمان نے حد سے تجاوز کیا تو آرٹیکل 6 کا کیس بھی لگ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ فیصلےمیں ہے کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کےلیے 10 دن کا وقت دےگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی اس کے فوری بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی، پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی تو اس کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل کردی جائےگی کیونکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے جڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اسپیکر کی رولنگ پسند نہیں تو عدالت میں چیلنج کردیں، میں خبردار کررہا ہوں کہ گورنر پنجاب نے حد کراس کی تو آرٹیکل 6 کا بھی کیس ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین ارکان پنجاب اسمبلی عمران خان کے سامنے پھٹ پڑیں

فواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے ارکان سے رابطے کئےگئے، ان کی جانب سے ایم پی ایز کو 5،5کروڑ کی آفر کی گئی، میں ایم پی ایز کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس آفر کو ٹھکرادیا۔

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں سیاسی صورتحال بدل رہی ہے،پی ڈی ایم رہنما پہلے کہتے تھےکہ الیکشن کےلیے تیار ہیں اسمبلیاں توڑ دیں، اب جب اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں تو یہ جوتے چھوڑ کر بھاگ رہےہیں۔

Comments

- Advertisement -