تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو اخراجات کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کے حوالے سے حکومت کو خبردار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طورپرعلیحدہ کر رکھا ہے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے اور پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے، اس عمل کو (Direct Charge on Consolidated funds) کہا جاتا ہے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کرتی تو وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان5سال کیلئے نااہل ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئین کو 50سال مکمل ہوچکے ہیں، پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ قانون کی عمل داری ہے،
فواد چوہدری نے کہا کہ آج اسکن کیئر ڈے بھی ہے اور حکومت اپنی کھال بچانے میں لگی ہوئی ہے ،
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے جارہے ہیں، تقرریوں وتبادلوں پرالیکشن کمیشن کو 3دن میں فیصلہ کرنا ہے۔
تاہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پنجاب میں آر اوز، ڈی آر اوزکو مجسٹریٹ کے اختیارا تقویض کردئیے ہیں۔
اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کیلئے نا اھل ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2023
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر اوز، ڈی آر اوزکو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات حاصل ہونگے، پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 14مئی کو ہوگی۔