تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس والوں کی شامت آگئی ،حکومت کا بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر  نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن لانچ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیاآہستہ آہستہ حاوی ہوتا جارہا ہے ، طریقہ کار تیار کرلیا ہے جس سےسوشل میڈیاپرنفرت انگیزی کنٹرول ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کو انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامناہے، بھارت میں مودی کی حکومت کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا اور پاکستان کو بھی انتہاپسندی اور دہشت گردی کاسامنارہا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام میں انتہاپسندی اورشدت پسندی کا کوئی تصور نہیں، بحثیت قوم ہماری ہی ہمت تھی کہ شدت پسندی سے نہ ٹوٹے، ہماری برداشت کی تاریخ بہت شاندار اور پرانی ہے، یہ پاکستانی قوم ہی ہے جو غیر روایتی جنگ سے باہر آکر آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ پاکستانی قوم ہی ہےجوغیرروایتی جنگ سےباہرآکرآگےبڑھ رہی ہے

فواد چوہدری نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، جو کچھ پاکستانی قوم نے سہا کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا تھا، ہمارے ملک کا کوئی حصہ نہیں تھا، جس سے خون نہ بہاہو، ہم نے اب اپنے ملک میں نفرت کے پرچار کو روکناہے۔

ان کا کہنا تھا وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دفترخارجہ میں شام 5:45پرنیوزکانفرنس کریں گے ، دہشت گردی کا بیچ انتہاپسندی سے بویا جاتا ہے، اگر معاشرے میں بات چیت نہیں ہوگی تو قتل وخون ہوگا، جو مذاکرات کی بات کرتاہے، اس کے خلاف فتوے جاری ہوجاتے ہیں، افغان تنازع میں پھنسنے سے پاکستان میں شدت پسندی پھیلی۔

وزیراطلاعات نے کہا شدت پسندی تو یہ ہے کہ دوسرے کواس کی رائے کے اظہار موقع نہ دیاجائے، کسی پر اپنی رائے مسلط کرنے سے شدت پسندی پھیلتی ہے، کچھ لوگ سمجھتے ہیں، ان کے اظہار رائے کے حق کی کوئی حد نہیں ،ایسا نہیں ہے، ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین موجود ہیں، غیر روایتی تنازعات سے ہم نکل آئے ہیں، ہم نے ان قوانین کو نافذ کرناہے۔

طریقہ کارتیارکرلیاہےجس سےسوشل میڈیاپرنفرت انگیزی کنٹرول ہوگی

سوشل میڈیا کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نےاب نفرت انگیزتقاریراوربیانات کوروکناہے، طریقہ کارتیارکرلیاہےجس سےسوشل میڈیاپرنفرت انگیزی کنٹرول ہوگی، ہم سوشل میڈیاکو فتوے دینے کے لئے استعمال کرنے والوں کو گرفتارکیا۔

انھوں نے مزید کہاسوشل میڈیاآہستہ آہستہ حاوی ہوتاجارہاہے، سوشل میڈیاپرجعلی اکاؤنٹ سےنفرت انگیزی پھیلائی جا رہی ہے، میری رائےحتمی ہےاس کے خلاف بات کرنے پر پھانسی کی بات شدت پسندی ہے، ریاست کے پاس حدمتعین کرنے کا اختیار ہے اور پاکستان میں قوانین کی حاکمیت یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن لانچ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا میڈیاپر نفرت انگیزی پر کافی حدتک قابو پالیا ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پرگرفتاریاں ہوئیں، غیر متعلقہ تنازعات میں پھنسنے سے شکوک وشبہات جنم لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -