اشتہار

عوام کو آصف زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو آصف علی زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس کی سخت مذمت کی ہے، نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے جسے آصف علی زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دیا جائے، ان حالات میں اپوزیشن خالی نہیں چھوڑی جا سکتی۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ لیڈرشپ سے گفتگو ہوئی، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر، علی زیدی اور دیگر سے رابطہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی سے کچھ دیر پہلے اڈیالہ جیل میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو مستحکم حل کی طرف جانا ہوگا، ہم مسائل کے حل کی طرف جائیں گے، جو کچھ ہوا ہماری ذمہ داری تھی کہ وہ نہ ہوتا مگر بدقسمتی سے وہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں سے اچھی گفتگو ہوئی ہے ہم اس کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں جو بے یقینی کی کیفیت ہے اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم پر ہے، ان حالات میں پی ڈی ایم کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں