تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فواد چوہدری کا چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کردیا اور کہا پرائم منسٹر ہاوس میں پاک چین یونیورسٹی بنا رہے ہیں مگرمچھ کےآنسودیکھنےہوں توبلاول اورخواجہ آصف کودیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم توعمران خان ہی ہیں کسی کو ناراضی ہویا گلہ، اپوزیشن کو چاہیے کہ تعاون کر کے چلیں ، اپوزیشن کو 2 چار سال تومعیشت پر بات ہی نہیں کرنی چاہیےتھی، معیشت پربات نہ کرتےتوعوام ان کےکرتوت بھول جاتے۔

وزیراعظم توعمران خان ہی ہیں کسی کو ناراضی ہویا گلہ

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہمیں اس وقت سیاسی طورپرکوئی چیلنج ہی درپیش نہیں ، نوازشریف اورآصف زرداری کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں، اب تویہ لوگ آپس میں ہی لڑرہےہیں، مگرمچھ کےآنسودیکھنےہوں توبلاول اورخواجہ آصف کودیکھیں۔

مگرمچھ کےآنسودیکھنےہوں توبلاول اورخواجہ آصف کودیکھیں

ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سےمعاملات طےپاجانےمیں چنددن لگیں گے، معیشت میں قومیں نیچے بھی آتی ہیں اوراوپربھی ، پاکستانی کواپنی معیشت پرکھڑاکریں گے ، اپوزیشن معیشت پرسیاست کررہی ہے،

فواد چوہدری نے کہا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا

انھوں نے مزید کہا اسحاق ڈار تو وہاں بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں، نواز شریف اور زرداری تو ماضی کے قصے ہیں، ان کےقصے راون اور ویلن کے قصے ہیں۔

نواز شریف اور زرداری کےقصے راون اور ویلن کے قصے ہیں

فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمارا چیلنج گورننس اور معیشت کا ہے ، ہم پاکستان میں 1500 اسکول بنا رہے ہیں ، اگست میں ہم اسلام آباد میں سائنس میلہ کر رہے ہیں ، آئندہ ہفتے سے ایک اور پروگرام لارہے ہیں ، 40 سال سے کم عمر ہے توہمارےپاس پروجیکٹ لائیں ہم فنڈدیں گے۔

40 سال سے کم عمر ہے توہمارےپاس پروجیکٹ لائیں ہم فنڈدیں گے

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا سندھ حکومت ،پیپلزپارٹی،فضل الرحمان اور ن لیگ سے اختلاف نہیں ، وہ کہتے ہیں این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو ، وہ کہتے ہیں کیس نہ چلاؤ، کسی کےباپ کا نہیں پاکستان کا پیسہ ہے ، بلاول کے پاپا کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

کسی عالم دین نے قمری کلینڈر پر تنقید نہیں کی

ان کا کہنا تھا صوبائی حکومتوں کوسوچناچاہیےامام مسجداورعلماکوسرکار تنخواہ دے، امام مساجد کیلئے نوکریاں ہونی چاہییں، کسی عالم دین نے قمری کلینڈر پر تنقید نہیں کی ، پڑھے لکھے لوگوں نے اس عمل کی حمایت کی ہے ، جن لوگوں کی نوکریاں خطرے میں ہیں انھیں توتنقید کرنی ہے۔

مریم نواز کا ٹوئٹ بھی ابو بچاؤ مہم پر چلتا ہے

فواد چوہدری نے کہا زرداری ،نواز شریف کو ہم ڈالر واپس دینے کا ہی کہہ رہے ہیں ، گورنر کے حکومت کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں ، حمزہ شہباز کا بھی لگتا ہے کہ آنا جانا لگا رہے گا اور مریم نواز کا ٹوئٹ بھی ابو بچاؤ مہم پر چلتا ہے ، جونہی ابو کوکہتے ہیں پیسے واپس کریں تو یہ میدان میں آجاتے ہیں۔

پرائم منسٹر ہاوس میں پاک چین یونیورسٹی بنا رہے ہیں

وفاقی وزیر کا کہنا تھا نوازشریف اورزرداری ہیر رانجھا کی داستان کی طرح ہوجائیں گے، معیشت کا جو حال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا ہے،
پرائم منسٹر ہاوس میں پاک چین یونیورسٹی بنا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -