ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْموٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے ، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، 50روپےفی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں اصلاحات ترجیح ہے، کوشش کروں گاجہاں بھی اصلاحات کرسکتاہوں کروں گا، ادارےمیں مختلف منصوبےشروع کیےہیں اورکامیابی بھی ملی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تبدیلی نظرآرہی ہے، مختلف منصوبوں پرجلدکام مکمل ہوگا، پاکستان میں ایک طبقہ تو ہر کام کی مخالفت کرتاہے، جدیددنیاکیساتھ چلنا ہوگا اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے، ہمیں اپنی پروڈکٹ تیارکرناہوں گی، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بھی جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات چاہتی ہےاس لیےکوشش کررہی ہے، دنیابھرمیں فیصلےعوام کےمفادکے تحت کیے جاتےہیں۔

مزید پڑھیں : فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

فواد چوہدری نے کہا سروےکیاتوپتہ چلا83فیصدکمپنیاں غیرمعیاری پانی فراہم کررہی ہیں، صاف پانی کی تحصیل کی سطح پرمسئلےکاحل پیش کررہےہیں، 50روپےفی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔

یاد رہے حکومت نے موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشوں کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کیاتھا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے، لیکٹرونک موٹرسائیکل پیٹرول کے بجائے بجلی سے چارج بیٹری سے چلے گا، الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں