اشتہار

یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک نا قابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حریت لیڈر یاسین ملک سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جو نا قابل قبول ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ دنیا بھر میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔

- Advertisement -

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی ارکان اس معاملے پر سستی نہ دکھائیں، بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے مؤثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یاسین ملک کی حالت تشویشناک، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنما یاسین ملک کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاسین ملک کی جیل منتقلی کا نوٹس لے، ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ حریت رہنما کو علاج کے لیے پاکستان بھیجا جائے۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا، 10 اپریل کو یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کر دیا ہے۔

ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران شوہر کی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مشعال ملک آب دیدہ ہوگئی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک حد کت بگڑ گئی، بھارتی فوج نے انھیں تہاڑ جیل سے دہلی اسپتال منتقل کیا مگر وہاں علاج کی مکمل سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں