اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری والوں کوجہازاڑانے دینے کے مطالبے سےعزت بڑھ نہیں سکتی، پاکستان نے دس سالوں میں جو زوال دیکھا ہے اس کی وجہ یہی رویے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اےمیں جعلی ڈگریوں سے متعلق اپنے بیان میں کہ جب مشاھداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں اور مطالبہ ہو کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے تو اس سے عزت بڑھ نہیں سکتی۔پاکستان نے دس سالوں میں جو زوال دیکھا ہے اس کی وجہ یہی رویے ہیں، پھر کہتے ہیں پارلیمان کی توقیر متاثر ہوگئی۔
پھر کہتے ہیں پارلیمان کی توقیر متاثر ہو گئ، جب مشاھداللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں اور مطالبہ ہو کہ جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت دی جائے تو اس سے عزت بڑہ نہیں سکتی، پاکستان نے دس سالوں میں جو زوال دیکھا ہے اس کی وجہ یہی رویے ہیں۔ https://t.co/fDYCsnGXue
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 13, 2019
یاد رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے چیئرمین سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جعلی ڈگری کے حامل 7 پائلٹس اور 73 کیبن کی برطرفی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹاف کو ان کی سروس سے برطرف کرنا ایک سخت کارروائی ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ میں پائلٹس اور کیبن کریوکی ڈگریوں سے متعلق کیس میں سول ایوی ایشن نے انکشاف کیا تھا سولہ پائلٹس اور پینسٹھ کیبن کریو کی ڈگریاں جعلی نکلیں، اُن سب کے لائسنس معطل کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں : 16پائلٹس اور 65 کیبن کریوکی ڈگریاں جعلی نکلیں،سی اےاے کا انکشاف
خیال رہے اکتوبر 2018 میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مشاہد اللہ نے برمنگھم میں پی آئی اے اسٹیشن منیجر اپنا بھائی بھرتی کرایا، ان کے خاندان میں کوئی ایسا نہیں، جس کی سرکاری نوکری نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو تباہ کیا گیا، چمچوں کو اداروں میں بھرتی کیاگیا اور تنخواہیں پاکستان کےعوام دے رہے ہیں کہا جاتا ہے ناتجربہ کار لوگ آگئے، انہوں نے تیس سال میں ملک کا بیڑاغرق کردیا۔