تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روایتی جنگ کا دور گزر گیا، بیانیے کی جنگ جیتنی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے انفارمیشن گروپ کے افسران نے ملاقات کی، ملاقات میں اطلاعات کی رسائی کے سلسلے میں درپیش مسائل پر بات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے افسران سے کہا کہ روایتی جنگ کا دور گزر گیا ہے، اب دلیل اور منطق کا بیانیہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ جیتنے کے لیے گروپ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اب دلیل اور منطق کی جنگ لڑی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ’ہم وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے، افسران کی کیرئیر سازی میں بہتری کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔‘

انفارمیشن گروپ نے وزیرِ اطلاعات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، فواد چوہدری نے مسائل کے حل کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کی۔


مزید پڑھیں:  گزشتہ حکومت میں‌ اشتہارات مریم نواز کے میڈیا سیل سے دیے جاتے تھے: فواد چوہدری


خیال رہے چند دن قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بیانیے کی جنگ کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے اپنا ایک الگ میڈیا سیل قائم کر رکھا تھا جس کے ذریعے اشتہارات تقسیم کیے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) اور پریس کونسل کو ختم کر دیا ہے، اس کی جگہ ایک ہی ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -