تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’عمران خان اب چاروں صوبوں سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اب چاروں صوبوں سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کُرم کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی چیئرمین کے میدان مارنے کے بعد فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عوام کرتے ہیں اور انہوں نے بند کمروں کے فیصلوں کو مسترد کردیا ہے، عمران خان عوام تمام ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو رہے ہیں اور وہ اب تمام صوبوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کی عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے مسترد کر رہے ہیں اور وہ ضمنی الیکشن میں نئے انتخابات کیلیے عمران خان کو ووٹ دے رہے ہیں، عوام کا فیصلہ مانیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نے این اے 45 کرم میں مذہبی منافرت پر مبنی مہم چلائی، لیکن اس نفرت انگیز مہم کے باوجود حلقے کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا، میں این اے 45 کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کے اس فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر اپنےعہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم ضمنی الیکشن سے عمران خان کی جیت کا غیر سرکاری نتیجہ ٹوئٹر پر جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے این اے 45 ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری نتیجہ ٹوئٹر پر جاری کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقے سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان 20748 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے جمیل خان نے 12718 ووٹ حاصل کیے۔

Comments

- Advertisement -