تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏’پیوٹن کا بیان، فضل الرحمان مسلم اُمّہ کے لیڈر عمران خان کا شکریہ ادا کریں’‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل آگیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ مسلم اُمّہ کے اس لیڈر (عمران خان) کا بھی شکریہ ادا ‏کریں جس نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس کی حرمت کا مدعا پوری دنیا کے سامنے رکھا اور آج ‏ولادیمیر پوٹن جیسے عالمی رہنما عمران خان کی ان کاوشوں کے نتیجے میں اس مسئلے پر دو ٹوک ‏رائے دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بیان کہ نبی کریم ‏صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اظہارِ رائےکی آزادی یا فن کا اظہار نہیں ھے عالم ‏اسلام کے اس موقف کی تائید ھے کہ حضور صلی اللہ علیہ کی حرمت و تقدس آفاقی ھے جس پر ‏ھم انکو خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوٹوک کہا ہے کہ پیغمبرِاسلام ﷺکی توہین آزادی ‏اظہار نہیں ہے پیغمبر کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ ‏مسلمانوں کے ‏مقدس جذبات کی خلاف ورزی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب مخالفت اقدامات انتہاپسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتےہیں فنکارانہ آزادی ‏‏ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔

Comments

- Advertisement -