جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

عمران خان کی کردار کشی کرنے والے اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پراس قسم کا پہلا حملہ ہے نہ آخری ہے بلکہ ماضی میں بھی عمران خان پراس قسم کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

فواد چوہدری اے آر وائی نیوز سے نے مافیا کے خلاف جنگ ہوتو تیاررہنا چاہیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے اور ماضی میں بے نظیربھٹو کے خلاف ایک بھرپور مہم لانچ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو پاکستانی عوام اچھی طرح جانتے ہیں اور عمران خان کی کردار کشی کرکے انہیں کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ایک بھرپور قسم کی مہم لانچ کردی گئی ہے چنانچہ جب پاکستان کا پورا میڈیا پارلیمنٹ کا سیشن دکھا رہا تھا اس وقت ایک چینل عائشہ گلالئی کو لے کربیٹھا تھا۔

پڑھیں :  پی ٹی آئی کوالوداع کہہ رہی ہوں، عائشہ گلالئی 

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نیا طریقہ کارنہیں ماضی میں بھی ایسے طریقے اپنائے جا چکے ہیں لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈے بےسو دثابت ہوں گے اس لیئے کارکن مطمئن رہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا ایسے وقت پارٹی چھوڑنا مسلم لیگ (ن) کی سازش ہے اس لیے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایسے ہتھکنڈوں سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عائشہ گلالئی نے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کو چھوڑا، شیریں مزاری

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کےانجینئرامیرمقام سے اچھے مراسم ہیں جو کہ مسلم لیگی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سازش کے پیچھے کون ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں