تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فواد چوہدری نے مریم نواز کو ‘جھوٹ کی دیوی’ قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھوٹ کی دیوی قرار دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ن لیگی رہنما کو جھوٹ کی دیوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ کی دیوی اب صرف مقابلہ کوئی مذاکرات نہیں انشاءاللہ۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کر رہا ہوں اور وہ فرما رہی ہیں کہ میں اسپیکر ہاؤس میں امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کر رہا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مرم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں اور اب صرف مقابلہ ہوگا کوئی مذاکرات نہیں انشااللہ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بھی مریم نواز کی پریس کانفرنس کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی باہر نہیں نکلا تو فائرنگ کس پر ہو رہی ہے،آنسو گیس کی شیلنگ کس پر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بتائیں کہ کوئی باہر نہیں نکلا تو ملک کو سیل کیوں کردیا گیا ہے، مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جھوٹے الزامات لگائے ہیں، کراچی میں بھی مظاہرین پر فائرنگ ہورہی ہے جب کہ لاہور میں ایک پولیس افسر باقاعدہ سیاسی لیڈر بن کر الزامات لگا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کااعلان کرکے پھنس گئی ہے اور عوامی سپورٹ نہیں ملنے پر اور انہوں نے حکومت سے محفوظ راستہ مانگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت سے محفوظ راستہ مانگا، مریم نواز کا دعویٰ

انہوں نے کہا تھا کہ آج اور کل پی ٹی آئی نے پھر حکومت سے رابطے کیے، آج صبح10 بجے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور فواد چوہدری اسپیکر ہاؤس آئے۔ ان کے مطالبات کی سمری یہ تھی کہ ہم دھرنے کا اعلان کر بیٹھے ہیں، سمری یہ تھی کہ ہمیں کوئی سیف ایگزٹ دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -