تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہباز شریف اور بلاول بھٹو اپنی خواہشات کو آئین قرار دے رہے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو اپنی خواہشات کو آئین قرار دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا اور اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے ورنہ ان دونوں اور فضل الرحمان نے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ جو لوگ بھی آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر آئین کے اصولوں کو پامال کر رہے ہیں تاریخ انہیں معاف کرے گی اور نہ قانون۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی 75 فیصد آبادی اس وقت غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے۔ پنجاب اور کے پی میں انتخابات ہوں گے یا وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -