اشتہار

‘یہ نظام طاقت پرقائم نہیں رہ سکتا،فوری الیکشن کراؤ’

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فوری انتخاب کرانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر کڑی تنقید کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال کی پریس کانفرنس کو سیاسی اشرافیہ کی زمینی حقیقتوں سے دوری کی گواہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ آپ کے خلاف اس لئے ہیں کہ آپ ان کا سیاسی مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر قابض ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے، یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا، الیکشن کراؤ۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر ہم پٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک کے سری لنکا جیسے حالات ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نہ کرتے تو سری لنکا جیسے حالات ہوتے، احسن اقبال کی ایک اور نرالی منطق

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگائی اور عمران حکومت کا بوجھ اٹھایا، پاکستان کو جب سنبھال لیں گے تو عوام ہمیں پہلے سے زیادہ مینڈیٹ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں