منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمی پنڈت ترن آدرش نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان آئندہ برس سلمان خان کو ٹکر دینے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان بمقابلہ فواد خان، آئندہ سال عید پر پاکستان کی بڑی فلم مولا جٹ جبکہ سلمان خان کی بھارت ریلیز ہورہی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر سلمان خان کا راج ہوگا یا فواد خان راج کرے گا‘۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ معروف پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ مولا جٹ‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں‌ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جنوبی ایشیاء کی پہلی فلم ہوگی جسے مقامی سینیماؤں کے ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جبکہ یہ ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے، جس کا ٹریلر جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ سن 70 کی دہائی میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز کی گئی تھی جس کو مقبول ترین فلم کا اعزاز بھی ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

دوسری جانب بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ می شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے سال 2019 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ بھارت کی ہدایت کاری علی عباس کررہے ہیں جبکہ اس میں کترینہ کیف سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں