اشتہار

فیاض الحسن کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت نے فیاض الحسن چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 5دن کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی تو فیاض چوہان علالت کے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

فیاض الحسن چوہان کے وکلا نےمیڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا اور ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

- Advertisement -

عدالت نےفیاض چوہان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی عدالت پیشی کو یقینی بنایا جائے۔

فیاض الحسن چوہان نے 11 مئی کو ضمانت قبل از گرفتاری کرائی تھی۔ ان کے خلاف میٹرو اسٹیشن کو آگ لگانے پر
مقدمہ درج ہے۔ انسداددہشت گردی عدالت کےجج حامدحسین نےسماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں