ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

فیاض چوہان نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کی ملک دشمنی پر مبنی تقاریر سےدوری خوش آئند ہے، غیرمتحدہ اپوزیشن میں یہ اختلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی پی نے کراچی جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنے کا مؤقف اپنایا ہے، بلاو ل نے نوازشریف کی تقاریر کو افسوس ناک قرار دے کرعقل مندی کا ثبوت دیا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی کی ملک دشمنی پر مبنی تقاریر سے دوری خوش آئند ہے، امید ہے کہ آصف اور بلاول زرداری اپنےجرات مندانہ فیصلے پر قائم رہیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے انتہا پسند نواز شریف کو ہیرو بنا کر پیش کررہے ہیں، اسد عمر

اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ چند ہفتوں میں اپوزیشن کا یہ غیر سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوتا نظر آ رہا ہے، اس اختلاف کی بنیادی وجہ کوئی اور نہیں، ن لیگ اور میم لیگ ہیں، کیونکہ نون اور میم لیگ جتنا کھل کر کھیلے گے اُس سے اپنا اور پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق ہی کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی سوشل میڈیا کے زریعے کی گئی تقریر کے باعث ملک بھر میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے زہر اُگل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوادئیے

پی ٹی آئی رہنما نے مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور اس کے میاں نے جو مزار قائد پر کیا اس پر قوم سے معافی مانگیں، اگر یہ معافی نہ مانگیں توسمجھ جائیں مودی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں