اشتہار

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر مبارک باد پیش کی اور اتحادیوں کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی تھی۔

سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مستردکردی گئی اور بل فوری طور پر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے سینیٹ میں احتجاج کیا گیا، اپوزیشن کے سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے تھے۔

اس دوران سینیٹ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار بنالیا جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا اور بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں