جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

‘فضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں موجودجتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور مولانافضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔

پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے خلاف آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا انہیں یقین ہے اس لیے الگ رنگ دینےکیلئےآج جتھے پارلیمنٹ لاجز بھیجے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خوف کی وجہ سے بہت لوگ پارلیمنٹ لاجز چھوڑ کر چلےگئے ہیں پارلیمنٹ لاجزمیں موجود جتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے جب کہ مولانافضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن، انصارالاسلام کے کارکن گرفتار

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہیں نمبرز پورے نہ ہونےکی وجہ سےایسی حرکتیں کی جارہی ہیں اسلام آبادمیں بڑے ایونٹس ہونےجا رہے ہیں اپوزیشن کی منت سماجت کی ایسی حرکتیں نہ کریں اپوزیشن ممبران کو کہا رضاکار فورس کو نکالیں مگربات نہیں مانی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں