جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے، 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بے نامی لگژری گاڑیوں کے بعد 15بے نامی ٹریلر اور ٹرک کسی اور کے نام پر ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر، ٹریلر بھی ایف بی آربےنامی زون کے نشانے پر آگئے۔

ایف بی آر نے مہنگے ٹریلر، کوسٹر اور ٹرکوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 15 مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر کے مالکان کو بےنامی زون نے نوٹس بھیج دئیے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگی گاڑیاں نام پرہونےکےباوجود ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہرنہیں، گاڑیوں کی خریداری کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور ادائیگی کس کو کی؟ اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی گئی ہے۔

بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ نوٹس کاجواب نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائےگی۔

یاد رہے چند روز قبل بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا تھا ، جس کے بعد اینٹی بے نامی زون کراچی کو شہری نے تحریری بیان میں کہا  میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں