تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

ایف بی آر نے ٹیکس ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 489 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر کے ہدف حاصل کرلیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگست میں 483 ارب کے ہدف کے بجائے 489 ارب جمع ہوئے، اگست 2021 میں 448 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اگست 2022 میں 39 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ بھی دیا گیا، اگست میں 165 ارب روپے انکم ٹیکس جمع ہوا، اگست 2022 میں 218 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے۔

ایف بی آر کے مطابق اگست 2022 میں 24 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع ہوئی، اگست 2022 میں 82 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی جمع ہوئی۔

رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں 948 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال پہلے 2 ماہ میں 926 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

Comments