اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایف بی آر کی بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے واضح کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوں گی ، بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپس پر17سیلزٹیکس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے فنانس ترمیمی ایکٹ 2022 کے حوالے سے بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ دوہزار بائیس کے تحت سترہ فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق تمام بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپ پر ہوگا جبکہ تیار شدہ کھانوں، تیار گوشت اور اس کی مصنوعات پر بھی سترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا ۔

- Advertisement -

ایف بی آر کے مطابق نئےسیلز ٹیکس کا نفاذ 16جنوری سے تصور ہوگا، سولہ جنوری سے پہلے ان مصنوعات پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس لاگو تھا۔

ایف بی آر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہوٹلوں، موٹلز ، گیسٹ ہاؤسز اور شادی ہالوں کی خدمات پر سولہ فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں