اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایڈوائزری کے ذریعے سندھ بھر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کانگو وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں

- Advertisement -

کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔ کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام کانگو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنایں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں