جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹیکس آمدن بڑھنے کے باوجود وفاق کے خسارے میں 459 ارب 53 کروڑ کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹیکس آمدن بڑھنے کے باوجود وفاق کے خسارے میں 459 ارب 53 کروڑ کا اضافہ ہوا اور بجٹ خسارہ 1852ارب 58کروڑ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالی آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئیں ، جس میں بتایا گیا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے کے باوجود وفاق کے خسارے میں459 ارب 53 کروڑاضافہ ہوا اور جولائی تادسمبر بجٹ خسارہ 1852ارب 58کروڑ تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی مدت میں1393ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہواتھا، ٹیکس ریونیو 2919 ارب 80کروڑ اور نان ٹیکس آمدن715ارب روپے رہی، جس کے بعد 6ماہ میں مجموعی اخراجات 3793ارب20کروڑروپے تک پہنچ گئے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا صوبوں کےکم اخراجات کے باعث مجموعی خسارے میں کمی آئی ، صوبوں نے480ارب 76کروڑکم خرچ کئے اور بجٹ خسارہ1371 ارب پر آگیا۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب نے 332 ارب، سندھ نے 93 ارب، بلوچستان نے 86ارب کم خرچ کئے جبکہ خیبرپختونخواحکومت کو32 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔

یاد رہے اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جب کہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ ‏خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں