اشتہار

آئندہ مالی سال کا بجٹ 26 مئی کوپیش کیا جائےگا،اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ مالی سال 18-2017 کا بجٹ 26 مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ بجٹ جلد پیش کیے جانے کا فیصلہ رمضان کی آمد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے،جبکہ بجٹ کی تیاری بھی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ جون کےبجائے مئی میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع


وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں کے بجٹ میں پانچ سےسات فیصد تک اضافےپرغورکیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد تک اضافہ بھی متوقع ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق 2013 میں سب کی حمایت سے ادائیگیاں کرنا اور قرضے کو صفر پر لانا ایک مشکل فیصلہ تھا،اگر ایسا نہ ہوتا تو اب تک گردشی قرضوں کا حجم 720 ارب روپے یا اس سے زائد ہوچکا ہوتا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابقہ حکومتیں مئی میں بجٹ پیش کرنے کے وعدے کرچکی ہیں تاکہ اس پر پارلیمانی بحث کےلیےمعقول وقت میسرآسکے،تاہم اس میں کامیابی نہ ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں