منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وفاقی کابینہ کا عدالت کے ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے عدالت کے ازخود نوٹس اور بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے عدالت کے ازخود نوٹس اور بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔ اگر وزیر داخلہ پر پنجاب میں داخلے پر پابندی لگی تو گورنر راج بھی آئیگا۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر راج کا نفاذ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر کو سمری بھیجنے کے 10 دن بعد گورنر راج نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں