منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف برآمدی مقاصد کیلیے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا۔

- Advertisement -

حکومت نے ایکسپورت پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں حکومت نے سرکاری سطح پر گندم درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں