اشتہار

سپریم کورٹ بینچ میں تمام صوبوں سے جج ہونے چاہئیں، وزیر قانون

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بینچ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے ججز کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 رکنی معزز عدالت میں سے تین رکنی بینچ کا فیصلہ بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔ سپریم کورٹ کے بینچ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے ججز کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی اور آئینی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔ سپریم کورٹ اس مسئلے کا حل نکالے۔

- Advertisement -

وزیر قانون نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کے ماننے والے ہیں اور اس کے لیے ہم نے خود قربانیاں دی ہیں۔ ہم پوری طاقت سے جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن کے التوا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی کئی روز سماعت کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سپریم کورٹ محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی اور پوری قوم کی نظریں آج کے عدالتی عظمیٰ کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے پر لگی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں