اشتہار

وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد آج حج پالیسی کا اعلان کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد آج حج پالیسی 2024 کا اعلان کریں گے، پہلی باراضافی رقم کیساتھ 20سے25 دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد آج حج پالیسی کا اعلان کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں نومبر کے وسط تک طلب کی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی گزشتہ روز منظوری دی تھی، منظور کردہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پرکئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پہلی باراضافی رقم کیساتھ 20سے25 دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کےلئے اسپانسر شپ حج اسکیم جاری رکھی جائے گی اور حج اخراجات کی ادائیگی ڈالرز میں ہونے پرقرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

مدینہ منورہ میں رہائش کیلئے 4 سے 8 دن کا انتخاب کیا جا سکے گا، شناخت کیلئےحجاج کےدیئے جانے والے بیگ پر پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ،کوائف درج ہوں گے۔

حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجراکیا جائے گا، اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پر ہی محیط ہو گا، سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،ذرائع

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں